Thursday, September 19, 2024

جس کو ترقیاتی کام نظر نہیں آتے وہ آنکھوں کا علاج کرائے : وزیراعلیٰ سندھ

جس کو ترقیاتی کام نظر نہیں آتے وہ آنکھوں کا علاج کرائے : وزیراعلیٰ سندھ
April 2, 2016
سانگھڑ (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں مردم شماری فوج کی نگرانی میں ہو گی۔ ابھی فوج آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہے جس کی وجہ سے دسمبر میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرا ئے ہیں جس کو نظر نہیں آتا وہ اپنی آنکھوں کا علاج کرائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے چار اپریل کو گڑھی خدابخش میں جلسے کے حوالے سے پروگرام ترتیب دینے کے لئے کھپرو کا دورہ کیا اورانہوں نے پیپلز پارٹی کے صدور، ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ہدایت کی کہ وہ چار اپریل کو کارکنوں کو لےکر گڑھی خدابخش پہنچیں۔