جس عدالت نے نااہل کیا اسی نے اہل بھی کردیا، یوسف رضا گیلانی
ملتان ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی الیکشن میں کامیاب ہو کر عوامی مسائل کے حل کرے گی ، جس عدالت نے نا اہل کیا تھا اسی نے اہل بھی کر دیا ہے۔
ملتان کے نواحی قصبہ مڑل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جس عدالت نے انہیں نااہل کیا تھا اسی نے اہل کیا ہے ، پارٹی کے کہنے کے باوجود وہ دو نہیں بلکہ ایک حلقے سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔
اس موقع پر مڑل برادری کی اہم شخصیات میاں سجاد حسین مڑل ، نعیم عباس مڑل ، مظہر عباس گلشن مڑل ، میاں شہزاد مقبول مڑل اور میاں محسن زوار مڑل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔