جرمنی میں انجیلا مرکل کی سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک پارٹی کو شکست کا سامنا
برلن (92 نیوز) جرمنی میں انجیلا مرکل کی سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک پارٹی کو شکست کا سامنا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اپوزیشن جماعت سوشل ڈیموکریٹس 206 سیٹیں جیت کر سب سے آگے ہے۔ انجیلا میرکل کی سیاسی جماعت سی ڈی یو 196 سیٹیں جیت سکی۔ گرین پارٹی کو 118، فری ڈیموکریٹک پارٹی کو 92 سیٹیں ملیں۔