جرمنی : فٹ بال کی ٹٰیم کی بس کے قریب تین دھماکے ،شیشے ٹوٹ گئے
ڈورٹمنڈ (ویب ڈٰیسک )یوئیفاچیمپئنز لیگ پربھی دہشتگردی کے سائےچھاگئے ہیں ۔ جرمنی میں ویسٹ فیلیا کے علاقے ڈورٹمنڈ میں فٹ بال ٹیم کی بس کے قریب تین دھماکے ہوئے جس میں فٹ بالر مارک بارٹرز زخمی ہوگئے ہیں ۔ دھماکے سے بس کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ ڈورٹمنڈ اور مناکو کی ٹیموں کے درمیان آج ہونے والا کوارٹر فائنل ملتوی کر دیا گیا ہے ۔