جتنے مرضی اسٹے لے لیں شکست دیکر تبدیلی لائیں گے : عمران خان
پشاور (92نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ 29 دسمبر کو شوکت خانم پشاور کا افتتاح کر کے جشن منائیں گے‘ خیبرپختونخوا میں کرپشن کے جن کامقابلہ کر کے دکھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامیہ کالج پشاور میں تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ پیسے کے پیچھے بھاگنے والے بڑے انسان نہیں بن سکتے۔ غربت کے خاتمے کے لیے کوششیں کرنی چاہئیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کے جن کامقابلہ کر کے دکھائیں گے۔ جتنے مرضی سٹے آرڈر لے لیں شکست دےکر تبدیلی لائیں گے۔ خیبرپختونخوا میں ایسا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جوپورے پاکستان میں نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ نوجوان ہی نیا پاکستان بنائیں گے۔ عظیم انسان بننے کیلئے اچھی سوچ ہونی چاہیے۔