جاپان کے شمشیر زنی کے ماہر ریو میاک نے کھانے کی ہوم ڈلیوری شروع کر دی
ٹوکیو (92 نیوز) جاپان کے شمشیر زنی کے ماہر ریو میاک نے کھانے کی ہوم ڈلیوری کا کام شروع کر دیا ۔ ریو میاک ٹوکیو اولمپک کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔
جاپان کے شمشیر زنی کے ماہر ریو میاک فوڈ ڈیلوری کے ذریعے خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کر رہے تاکہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اپنی آمدنی میں بھی اضافہ کر سکیں۔
میاک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے غیر یقینی صورتحال ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ میں اگلے سال اولمپئن بن سکوں گا یا نہیں ۔ ایسے حالات میں سپانسرز سے معاہدہ غیر سنجیدہ ہو گا۔ ریومیاک نے لندن اولمپک 2012 میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔