تین سال سے جو تکالیف تھیں ختم ہو گئیں، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا، تین سال سے جو تکالیف تھیں ختم ہو گئیں۔
وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، اقتدار میں آئے تو معیشت کی بدترین حالت تھی، پہلے دو سال معیشت کی بحالی کی وجہ سے عوام کو ریلیف نہ دے سکے۔
اُنہوں نے کہا، پہلے دو سال مشکل بجٹ دیا، اب خوشحالی کا بجٹ ہے، بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف کو اپنی شرائط پر قائل کر لیا۔ مزید بولے وہ کہتے تھے کہ گھبراؤمت، لیکن سارے گھبرا گئے۔