Friday, September 20, 2024

توہین عدالت کیس ، درخواست گزار کی نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی استدعا

توہین عدالت کیس ، درخواست گزار کی نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی استدعا
February 20, 2018

اسلام اباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ ميں نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس میں درخواست گزار نے نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی استدعا کر دی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ ميں ایڈووکیٹ مخدوم نیاز انقلابی نے توہين عدالت کی درخواست دائر کی ۔
درخواست میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ، سیکریٹری انفارمیشن اور چئیرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ۔
درخواست گزار کے مطابق نواز شريف عدالتوں کے خلاف زہر افشانی کر رہے ہیں ۔ ججز کو پی سی او جج قرار دیا جا رہا ہے ۔ نواز شریف کو توہین عدالت میں سزا دی جائے اور تقاریر پر پابندی لگائی جائے ۔
جسٹس عامر فاروق نے ريمارکس دئیے کہ لاہور ہائیکورٹ میں اسی نوعیت کا کیس 23 فروری کو فکس ہے ، فیصلہ آنے دیں ، پھر ديکھيں گے۔
اس کے بعد عدالت نے سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی ۔