Friday, September 20, 2024

تلاشی لینے پر لاہور ہائیکورٹ میں وکیل نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا

تلاشی لینے پر لاہور ہائیکورٹ میں وکیل نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا
February 20, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور ہائیکورٹ میں وکلا گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ، تلاشی لینے پر وکیل نے پولیس اہلکار کے تھپڑ مار دیا ۔دیگر وکلا نے بیچ بچاؤکیا ۔

لاہور ہائیکورٹ میں داخلے سے  پہلے  تلاشی دینے پر وکیل آپے سے باہر ہو گیا اور سکیورٹی پر مامور  پولیس اہلکار کوتھپٹر جڑ دیے  ،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز  نے حاصل کر لی ۔

فوٹیج میں بآسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار  نے تلاشی کی غرض سے  وکیل کو روکا  جس کے جواب میں وکیل نے پولیس اہلکار  کی تھپٹروں سے تواضع کر دی ۔

 وکیل کے رویے کے خلاف موقع پر کھڑے دیگر پولیس اہلکار بے بس اور تماشائی بنے رہے جبکہ دیگر وکلا نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کروایا دیا۔