ترکی کے جنگلات میں لگی آگ چوتھے روز بھی بے قابو
انقرہ (92 نیوز) ترکی کے جنگلات میں لگی آگ چوتھے روز بھی بے قابو ہے، آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آکر ہلاکتیں 6 ہوگئیں۔
ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے اب تک چار سو سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق جنگل کو آگ لگانے کے شبہ میں ایک شخص گرفتار کرلیا گیا۔
ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ، تحقیقات جاری ہیں، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔