ترکی نے خشوگی قتل سے متعلق آڈیو ٹیم امریکہ سمیت متعدد ممالک کے حوالے کردی
استنبول( 92 نیوز) سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کا معاملہ میں ترکی نے خشوگی قتل کی آڈیو ٹیپ امریکہ سمیت کئی ممالک کے حوالے کردی۔
ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے خشوگی قتل سے متعلق تمام ریکارڈنگز امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو دے دی ہیں۔ سعودی حکام بخوبی جانتے ہیں خشوگی کا قاتل ترکی آنیوالے 15سعودی ایجنٹس میں سے ہی ہے۔
جمال خشوگی کو دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں قتل کر دیا گیا تھا۔