ترکی جانے والے راولپنڈی کے بھی 3 نوجوان اغوا ، 60 ہزار ڈالر تاوان طلب
اسلام آباد(92نیوز)روشن مستقبل کیلئے ترکی جانے والے راولپنڈی کے بھی تین نوجوان اغوا ہو گئے ہیں ۔ ذیشان، مدثر اور فرید کو استنبول سے چھ مارچ کو اغوا کیا گیا تھا جبکہ ان اغوا کاروں نے ساٹھ ہزار ڈالر تاوان اڑتالیس گھنٹے کے دوران پشاور پہنچانے کیلئے کہہ دیا ہے ۔