تربیلا،منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا ذخیرہ 92لاکھ91 ہزار ایکڑ فٹ ہے ، ترجمان واپڈا
اسلام آباد ( 92 نیوز) ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 92 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ ہے ۔ تربیلا میں پانی کی آمد 29 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک ہے ۔
ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 9 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک ہے جب کہ چشمہ میں پانی کی آمد 32 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 35 ہزارکیوسک ہے ۔
ترجمان کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 9 ہزار 500 کیوسک ہے جب کہ اخراج 7 ہزار کیوسک ہے ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 9100 کیوسک اور اخراج بھی 9100 کیوسک ہے ، ادھر تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 47 لاکھ 10 ہزار ایکڑ فٹ ، منگلا میں 44 لاکھ 76 ہزار ایکڑ فٹ جب کہ چشمہ میں پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ پانچ ہزار ایکڑ فٹ ہے ۔
ترجمان واپڈ کے مطابق تربلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 92 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ ہے ۔