بے موسمی سبزیوں کی کاشت اب ممکن ہو گئی
فیصل آباد (92 نیوز)زرعی یونیورسٹی کے ماہرین نے بے موسمی سبزیاں کاشت کر ڈالیں۔
اگر سردیوں کی سبزی گرمی اور موسم گرما کی سبزی سردیوں میں کھانے کو جی للچائے تو پریشان نہ ہوں، اب سارا سال ہی بے موسمی سبزیاں آپکو وافر مقدار میں میسر ہونگیں
زرعی یونیورسٹی کے ماہرین نے واٹر مینیجمنٹ ریسرچ سینٹر کے تعاون سے ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی کے ذریعے بے موسم سبزیاں کاشت کر دیکھائیں، وہ بھی کم پانی اور کم لاگت میں جبکہ پیداوار بھی 20 فیصد زیادہ ہے ۔