Tuesday, April 30, 2024

بینکوں سے اربوں کا قرضہ معاف کرانے والے سیاستدانوں کی فہرست طلب

بینکوں سے اربوں کا قرضہ معاف کرانے والے سیاستدانوں کی فہرست طلب
April 27, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سیاستدانوں کی جانب سے قرض معاف کرانے سے متعلق سوموٹو کیس میں سپریم کورٹ نے دو بینکوں کو نئے نوٹسز جاری کردیئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے سپریم کورٹ میں معاف کرائے گئے قرضوں کی تفصیلات نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق بینکوں سے قرضے لے کر معاف کرانے والے ہوشیار ہوجائیں ، سپریم کورٹ نے سالوں سے بند قرضہ معافی کیس کی فائل ایک بار پھر کھول دی۔ 2007ءمیں سپریم کورٹ نے سیاستدانوں کی جانب سے مختلف بینکوں سے قرض لیئے جانے اور انہیں معاف کرانے پر سوموٹو نوٹس لیا جس پر جسٹس ریٹائرڈ جمشید علی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے تحقیقات مکمل کیں۔ کمیشن کی رو سے 1971ءسے 1991ءتک مختلف بینکوں نے 25 ارب کا قرضہ معاف کیا۔ دلچسپ بات یہ کہ کل بارہ بینکوں نے 1992ءسے 2009ءکے دوران صرف اٹھارہ سال میں صنعتکاروں اور سیاستدانوں کو اربوں کا قرض دیا جن میں سے 85 ارب کا قرضہ معاف کردیا۔ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے دی گئی فہرست میں قرضے دینے والے 12 بینکوں سے ریکارڈ سپریم کورٹ نے پچھلے سال اپریل میں طلب کیا تھا۔ 10 بینکوں کی جانب سے سپریم کورٹ کو ریکارڈ موصول ہوا جبکہ ریکارڈ جمع نہ کرانے پر بینک آف پنجاب، بینک آف خیبر کو سپریم کورٹ نے تازہ نوٹسز جاری کر دیئے۔