بیلجیم میں منفرد ایوی ایشن شو کی تیاریاں عروج پر
بیلجییم ( 92 نیوز) بیلجییم کے فن لینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھوٹے طیاروں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں جبکہ ایک منفرد ایوی ایشن شو کی تیاریاں جاری ہیں۔
جڑواں پر والے ان چھوٹے طیاروں کو انتہائی حفاظت کے ساتھ رکھا گیا ہے ، جن کے ذریعے جانباز پائلٹ کمال مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔
دلچسپ ایونٹ 14 جون کو شروع ہوگا ، لیکن اس کیلئے پائلٹ ابھی سے ریگستان سے فضا میں اڑان بھرنے اور لینڈنگ کرنے کی پریکٹس کررہے ہیں۔