بیلجیم میں ریت کے مجسموں کی نمائش جاری
بیلجیم( 92 نیوز) بیلجیم کے شہر اوسٹینڈ میں ساحل سمندر پر ریت کے مجسموں کی نمائش جاری ہے۔
دنیا بھر کے ماہر فنکاروں نے پانچ ہفتوں کی محنت کے بعد 150 دیوہیکل مجسمے تیار کیے ، جن میں ڈزنی کارٹونز سے لے کر ہالی ووڈ ستارے تک شامل ہیں۔
ان مجسموں کی تیاری میں سات ہزار ٹن ریت استعمال ہوئی ہے۔