بیلجیئم کے ہیلتھ ورکرز کا سیاسی اشرافیہ کے خلاف احتجاج
برسلز (92 نیوز) بیلجیئم کے ہیلتھ ورکرز نے سیاسی اشرافیہ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا، ہزاروں ہیلتھ ورکرز دارالحکومت برسلز کی سڑکوں پر نکل آئے۔
دارالحکومت برسلز کی سڑکوں پرنکلنے والے مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اُٹھا رکھے تھے، جن پر’’خیال رکھنے والوں کاخیال رکھو‘‘کے نعرے درج تھے۔
مظاہرین کی جانب سے تنخواہیں بڑھانے اور صحت عامہ کیلئے فنڈز میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا۔