Friday, September 20, 2024

بیس برس بعد پاکستانی سمندری حدود میں خطرناک طوفانی بھنور نظر آ گیا

بیس برس بعد پاکستانی سمندری حدود میں خطرناک طوفانی بھنور نظر آ گیا
March 2, 2016
کوئٹہ (92نیوز) پاکستانی سمندری حدود میں موسمی تبدیلی کے باعث طوفانی بھنور دیکھا گیا۔ 20سال قبل بھی بلوچستان میں جیوانی کے مقام پر اس طرح کا بھنور دیکھا گیا تھا۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ترجمان کے مطابق بلوچستان کی سمندری حدود میں پچیس ناٹیکل مائل کی مسافت پر طوفانی بھنور کو دیکھا گیا۔ سمندر میں اٹھنے والے اس بھنور کی مجموعی چوڑائی 50 میٹر جبکہ ہوا کی رفتار 80 کلو میٹر فی گھنٹہ بتائی جا رہی ہے۔ ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق سمندر میں اٹھنے والے اس بھنور کی خبر اور ویڈیومچھلی کا شکار کرنے والے ماہی گیروں نے دی۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے خصوصی کوآرڈی نیٹر برائے سمندری حیات معظم علی خان نے بتایا کہ سمندر میں ابھرنے والا یہ بھنور جتنادلکش اور خوبصورت ہے اتنا ہی خطرناک بھی ہے۔ یہ طوفان بڑی اور چھوٹی کشتیوں کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ پاکستانی سمندری حدود میں 20سال قبل بلوچستان جیوانی کے مقام پر پہلی بار اس طرح کا طوفانی بھنور دیکھا گیا تھا۔