بہتر ہے شہباز شریف فیملی اقبال جرم کر کے کرپشن سے توبہ کر لیں ، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد ( 92 نیوز)وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف کی فیملی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہے شہباز شریف فیملی اقبال جرم کر کے کرپشن سے توبہ کر لے ۔
برطانوی میڈیا کی خبر پر اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگر شہباز اینڈ سنز بشمول داماد سچے ہیں تو ملک سے کیوں بھاگے؟،زنجیر میں جکڑے ترجمان کب تک چوری،کرپشن،اور منی لانڈرنگ کا دفاع کریں گے۔