Friday, September 20, 2024

بھلکڑ مچھلی کی اینی میٹڈ فلم ”فائنڈنگ ڈوری“ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

بھلکڑ مچھلی کی اینی میٹڈ فلم ”فائنڈنگ ڈوری“ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی
March 3, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ”فائنڈنگ ڈوری“ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم جون میں امریکی سنیما گھروں کا رخ کر ے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ”فائنڈنگ ڈوری“ سمندر میں رہنے والی ایک نیلے رنگ کی خوبصورت مچھلی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے پیاروں سے بچھڑ جاتی ہے۔ سمندری میں راستہ بھول جانے والی ڈوری کو راہ چلتے کچھ دوست ملتے ہیں جن کو وہ اپنی داستان سناتی ہے۔ سمندر کے باسیوں سے رہا نہیں جاتا اور وہ سب مل کر ڈوری کو اس کے پیاروں سے ملانے کی ٹھان لیتے ہیں۔ فلم ”فائنڈنگ ڈوری“ کی ہدایات اینڈریو سٹینٹن اور اینگوس میک لین نے دی ہیں جبکہ اداکار ادریس ایلبا، مائیکل شین، ڈومنک ویسٹ ، ڈیان کیٹن، کیٹلن اولسن، ایلن ڈی جینرس اور اور البرٹ بروکس نے پس پردہ آوازوں کا جادو جگایا ہے۔ فلم 17جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سلسلے کی پہلی اینی میٹڈ فلم ”فائنڈنگ نیمو“ پسندیدگی کے ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔