Tuesday, April 30, 2024

بھتہ خوری میں ملوث پھولن دیوی بھائی سمیت سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بھتہ خوری میں ملوث پھولن دیوی بھائی سمیت سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
August 1, 2015
کراچی(92نیوز)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری میں ملوث قراۃ العین عرف پھولن دیوی سمیت 2 ملزموں کو 7 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا . تفصیلات کے مطابق اس نقاب پوش کا نام تو  قراۃ العین  ہے مگراسے پہچانا پھولن دیوی کی عرفیت سے جاتا ہے ۔ لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والی  یہ ملزمہ کئی برس تک اولڈ کراچی کے تاجروں کے لیے خوف کی علامت بنی رہی ۔ بھتہ خوری  ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں اس کا کوئی ثانی نہیں تھا ۔ مگر بکرے کی ماں کب تک خیر مناتی  پھولن دیوی اپنے بھائی جنید کے ساتھ  کھارا در سے پکڑی گئی ۔ قراۃ العین کو  انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا  تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کو کھارا در سے تاجر تقی محمد سے بھتہ وصولی کے دوران رنگے ہا تھوں اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا جبکہ بھتے کی مد میں بٹوری گئی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔ عدالت نے قراۃ العین عرف پھولن دیوی اور اسکے بھائی جنید کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔