Thursday, September 19, 2024

بھارتی وزیر سمرتی ایرانی کو بھی ہٹ اینڈ رن کیس کا سامنا

بھارتی وزیر سمرتی ایرانی کو بھی ہٹ اینڈ رن کیس کا سامنا
March 8, 2016
نئی دہلی(ویب ڈیسک)سلمان خان توہٹ اینڈرن کیس سے بچ نکلے ہیں لیکن اب بھارتی وزیرسمرتی ایرانی کوہٹ اینڈرن کیس کاسامناہے متاثرہ خاندان نےسمرتی کے خلاف مقدمہ درج کرادیاہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارت کے معروف ڈرامے ساس بھی کبھی بہوتھی سے شہرت پانے والی  سمرتی ایرانی کی زندگی میں نئی مشکل آن پڑی ہےبھارتی وزیرسمرتی ایرانی پرالزام ہے کہ ان کی گاڑی کی ٹکرسے ایک ڈاکٹرکی جان گئی جس پرمتاثرہ خاندان نے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرادیاہے۔ تاہم سمرتی ایرانی نےاپنے اوپرلگائے گئے الزامات کومستردکیاہے جبکہ حادثے کے بعد ایرانی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں  کہاکہ  انہوں نے  ایمبولینس بلانے کے لئے فون کیا تاکہ متاثرین کو طبی امداد مل سکے۔ ادھر ڈاکٹر رمیش ناگر کی بیٹی  نےکہاکہ انہوں نے وزیر سے مدد مانگی  لیکن  وہ نہیں رکیں اور  مسز ایرانی کی ہی کار تھی جس نے اس  کے والد کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری  اس سے پہلے بالی ووڈسپراسٹارسلمان خان بھی ہٹ اینڈرن کیس کاسامناکرچکے ہیں۔