Tuesday, April 30, 2024

بھارتی فوجی افسران ملکی دفاع سے بھاگنے لگے

بھارتی فوجی افسران ملکی دفاع سے بھاگنے لگے
July 3, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی فوجی افسران ملکی دفاع سے بھاگنے لگے ،مسلح افواج کی 78 ہزار 271 پوسٹیں خالی پڑی ہیں، 2016 سے اب تک اکیس سو فوجی افسران قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ بھارت کی مسلح افواج میں افسران کی شدید قلت ہوگئی، قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا رجحان زور پکڑ گیا۔ بھارتی وزیرمملکت برائے دفاعی امور شری پدنائک نے راجیہ سبھا کو مسلح افواج کی نفری کے حوالے سے بریفنگ دی، انھوں نے بتایا کہ فورسز میں اس وقت 78ہزار 271پوسٹیں خالی پڑی ہیں، جن میں نو ہزار چار سو ستائیس افسران بھی شامل ہیں۔ شری پدنائک کے مطابق 2016 سے اب تک اکیس سو فوجی افسران قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، جن میں سے 1148کا تعلق بری، 575کا فضائی اور 373 کا بحری افواج سے تھا۔ وزیر مملکت برائے دفاع کا کہنا ہے کہ فوجی سروسز چھوڑنے والے افسران کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے، 2018 میں بری فوج کے 412 ، فضائیہ کے 186 اور بحریہ کے 100افسران نے اپنی نوکریوں کو خیر باد کہا۔