بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ ، دو بچے شدید زخمی
راولپنڈی (92نیوز)بھارت کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیاں روز بروز بڑھنے لگیں نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت نے ایل او سی نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی بچوں کی عمریں 9 اور 14 سال ہے۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ رات 9 بجکر 50 منٹ پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔