بھارت کی پاکستان میں ایشین ایمرجنگ نیشنز کرکٹ کپ کے انعقاد کی مخالفت
ممبئی ( ویب ڈیسک ) پاکستان کو 6 ملکی ایونٹ کی میزبانی کے حقوق دیئے گئے تھے ۔ حقوق اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران گئے تھے جس میں بھارت شریک نہیں ہوا تھا۔ تاہم اب بھارت نے اس فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے ۔
بھارت نے راگ الاپا ہے کہ مشاورت کے بغیر میزبان کا انتخاب کیا گیا ہے اس لئے ہم اپنی ٹیم نہیں بھیجیں گے ۔ دوسری جانب سری لنکا سمیت دیگر ممالک نے اپنی اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے ۔