Tuesday, April 30, 2024

بھارت کی مقبوضہ کشمیر اورپاکستان میں سرگرمیوں کے دستاویزی ثبوت اقوام متحدہ کو دیدیئے ہیں : ملیحہ لودھی

بھارت کی مقبوضہ کشمیر اورپاکستان میں سرگرمیوں کے دستاویزی ثبوت اقوام متحدہ کو دیدیئے ہیں : ملیحہ لودھی
January 19, 2017
نیویارک(92نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب  ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور کلبھوشن یادیو کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کے حوالے سے دستاویزی ثبوت اقوام متحدہ  کے نئے سیکرٹری جنرل کے حوالے کر دئیے ہیں بھارت سے مذاکرات کا فی الحال کوئی ا مکان نہیں ۔ بھارت  کو چاہیئے کہ پاکستان کے ساتھ واٹر وار  سے گریز کرے ۔ تفصیلات کےمطابق نیویارک میں  نائنٹی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ  ورلڈ بنک سندھ طاس معاہدے کا ضامن ہے ، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے  کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو سفارتی سطح پر  اٹھایا جائے گا، اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو اسے واٹر وار سمجھا جاے گا پاک بھارت مذاکرات سے متعلق ملیحہ لودھی کا کہنا تھا  پاکستان ہمیشہ سے ہی تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں رہا ہے لیکن  فی الحال بھارت کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے  ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کامیاب سفارت کاری کے ذریعے بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے ، اور  وزیر اعظم نواز شریف نے دنیا کے سامنے مظلوم  کشمیریوں کی آواز بلند کی ہے۔