بھارت کی ایل او سی پر پھر اشتعال انگیزی ، دوخواتین سمیت 3 شہری زخمی
راولپنڈی ( 92 نیوز ) بار بار منہ کی کھانے کے باوجود بھارت ہٹ دھرمی پر قائم ہے ۔ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر پھر بلا اشتعال گولہ باری کی گئی ۔ جس سے تین شہری زخمی ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار سےبٹل،تتہ پانی اور کھوئی رٹہ سیکٹرز کی سول آبادیوں کو نشانہ بنایا گیا،2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہو گئے ۔
وطن کے محافظوں نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ازلی دشمن کو شدید نقصان پہنچایا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنیوالی بھارتی چوکیوں کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا ۔