Saturday, September 21, 2024

بھارت میں اقلیتوں سے ناروا سلوک کیخلاف سکھ کمیونٹی کا نیو یارک میں بھارتی قونصل خانے کا گھیراؤ

بھارت میں اقلیتوں سے ناروا سلوک کیخلاف سکھ کمیونٹی کا نیو یارک میں بھارتی قونصل خانے کا گھیراؤ
December 2, 2020

ہندو توا کے پجاریوں کے خلاف بھارت کے بعد امریکا سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں، مودی حکومت کی جانب سے اقلیتوں پر بڑھتے مظالم اور کروڑوں کسانوں کی زندگیاں داؤ پر لگانے کے خلاف نیویارک میں سکھوں نے بھرپور احتجاج کیا۔

مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے انتظامات کیے گئے تاہم مظاہرین نے تمام رکاوٹوں کو توڑ کر بھارتی قونصلیٹ کا گھیراؤ کر لیا اور مودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرے کے دوران بھارتی قونصل خانے کے مرکزی دروازے کو بند کر دیا گیا اور اس میں موجود افراد محصور ہو کر رہ گئے۔

نیویارک پولیس کی مظاہرین کو کنٹرول کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں اور وہ بار بار انہیں اپنی مقررہ جگہ واپس جانے کی اپیل کرتی رہی۔