Friday, September 20, 2024

بھارت داعش کو اسلحہ فراہم کرنیوالا دوسرا بڑا ملک نکلا

بھارت داعش کو اسلحہ فراہم کرنیوالا دوسرا بڑا ملک نکلا
March 2, 2016
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت شدت پسندتنظیم داعش کواسلحہ فراہم کرنے والادوسرابڑاملک نکلا نئی دہلی حکومت کی اجازت سے داعش کودھماکاخیزمواد  اور اسلحہ فراہم کیاجاتاہے  بھارتی وزارت دفاع نے رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکارکردیاجبکہ امریکی اخباروال اسٹریٹ جنرل کی تحقیقاتی رپورٹ نے بھارت کاسب کچاچٹھاکھول دیا۔ تفصیلات کےمطابق  امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے  کہ بھارت  داعش کو دھماکا خیز مواد کی تیاری کیلئے مواد فراہم کرنے والا دوسرا بڑا  ملک ہے داعش کی جانب سے استعمال ہونے والے ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز اور دیگر تباہ کن ہتھیار بھارتی کمپنیوں کے تیارکردہ ہیں۔ رپورٹ کے  مطابق بھارت کی سات  کمپنیاں جنگی ساز وسامان  داعش کو فراہم  کرتی ہیں  بھارت سے   یہ  اسلحہ   لبنان اور ترکی  کے  راستے  شام   بھیجا جا تا ہے۔ امریکی  اخبار  کے  مطابق داعش  کے جنگجو سب سے زیادہ ترک اسلحہ ساز  کمپنیوں کاسامان استعمال کرتے ہیں شدت پسندتنظیم  شام میں  بیس  ممالک کی  اکاون  بین الاقوامی کمپنیوں کے ہتھیار  استعمال کر  رہی ہے ان ممالک میں امریکا ، روس ، چین ، برازیل ،ایران ، بیلجیئم ، نیدرلینڈ اور جاپان شامل ہیں۔