Tuesday, April 30, 2024

بھارت : باپ نے اپنی ماں کے اکسانے پر دو بچوں کو توہم پرستی کی بھینٹ چڑھا دیا

بھارت : باپ نے اپنی ماں کے اکسانے پر دو بچوں کو توہم پرستی کی بھینٹ چڑھا دیا
March 9, 2017
بھٹنڈا (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست پنجاب کے علاقے بھٹنڈا کے ایک گاؤں میں باپ نے اپنی ماں کے اکسانے پراپنے ہی دو بچوں کو توہم پرستی کی بھینٹ چڑھا دیا۔ پولیس کے مطابق بچوں کے والد كلودر سنگھ نے اپنی ماں نرمل کور کے ساتھ مل کر بچوں کو کرنٹ لگانے کے بعد ان کے منہ میں زبردستی بلب ٹھونس دیا۔ تفصیلات کےمطابق جہالت اور توہم پرستی نے بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈا میں ایک اور گھر اجاڑ دیا۔ باپ نے اپنے ہی جگر کے ٹکڑوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چار پانچ دن پہلےکلودر سنگھ کے گھر ایک جوگی آیا تھا اور اس وقت ان کے گھر سے ڈھول کے بجنے کی آوازیں بھی سنائی دی تھیں۔ کلودر کی ماں کا وہم تھا کہ اس کے پوتے اور پوتی پر بھوتوں کا سایہ ہے جس کا حل وہ جوگی بتا کرگیا تھا۔ محلے داروں کا کہنا ہے کہ کلودر کو ایسا سفاک اور شیطانی کام کرنے کے لئے اس کی ماں نے ہی قائل کیا تھا۔ کلودر کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ اس کی بچوں کی دادی کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ بزرگ عورت اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر تین چار دنوں سے بچوں کو بجلی کے جھٹکے دے رہی تھی۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے لیکن ابھی تک وہ تانترک بابا پولیس کے ہتھے نہیں چڑھ سکا۔