بھارت، امریکا اور خلیجی ممالک کے ہندویاتریوں کا کرک میں ٹیری مندر کا دورہ
کرک (92 نیوز) بھارت، امریکا اور خلیجی ممالک کے ہندویاتریوں نے کرک میں ٹیری مندر کا دورہ کیا۔
ہندو یاتریوں نے بابا رام ہنس معراج مندر میں مذہبی رسومات ادا کیں، ہندو یاتریوں کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔
ہندو یاتری کل دوپہر تک اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔
117 سال پرانے اس مندر پر دو برس قبل مشتعل ہجوم نے حملہ کرکے اسے مسمار کردیا تھا۔