بڑھتی آبادی پر لا اینڈ جسٹس کمیشن کی ایک روزہ کانفرنس 5دسمبرکوہوگی
اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک کی بڑھتی آبادی پر لا اینڈ جسٹس کمیشن کی ایک روزہ کانفرنس 5 دسمبر کو ہوگی۔
کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان مہمان خصوصی ہوں گےجبکہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز ، قانون دان اور ماہرین شرکت کریں گے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار اختتامی سیشن سے خطاب کریں گے۔