بچے حوالگی کیس، سپریم کورٹ کا بچیوں کو تین ماہ تک ماں کیساتھ رہنے کا حکم
اسلام آباد ( 92 نیوز ) غیر ملکی خاتون کو بچیوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی ۔
عدالت نے بچیوں کو تین ماہ کے لیے غیر ملکی نومسلم والدہ (میمونہ) کے ساتھ رہنے کا حکم دے دیا ۔
عدالت نے پولیس حکام کو سابق خاوند جمشید صدیقی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دے دی ۔