بولیویا کا سب سے بڑا ہوائی اڈا ویرو ویرو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی آگ کی لپیٹ میں آ گیا
بولیویا (92 نیوز) بولیویا کے جنگلوں میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی۔ بولیویا کا سب سے بڑا ہوائی اڈا ویرو ویرو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی لپیٹ میں آ گیا۔
خبرایجنسی کے مطابق ایئرپورٹ کی بندش سے 25 فلائٹس منسوخ اور 2 ہزار 600 مسافر پھنس گئے ۔ آتشزدگی سے 3 ہزار 953 ایکڑ رقبے پر جنگلات خاکستر ہو گئے۔