بولیویا ،دنیا کا طویل ترین کیبل کار سسٹم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
بولیویا( 92 نیوز) لاطینی امریکا کے ملک بولیویا کے کیبل کار سسٹم کو دنیا کا سب سےطویل سسٹم کے ہونے کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔
یہ کیبل کار سسٹم 11 ہزار 811 فٹ کی اونچائی پر بنایا گیا ہے ۔ یہ سسٹم لاپاز اور ایل ایلٹو شہروں کو ملاتا ہے ، دونوں کے درمیان سفر تیس کلومیٹر پر محیط ہے ۔
سن 2014 سے فعال کیبل کار سسٹم پر یومیہ ایک لاکھ 59 ہزار افراد سفر کرتے ہیں ۔ سسٹم میں وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہے ۔