Thursday, September 19, 2024

بنی گالہ تجاوزات بارے کیس،چیف جسٹس کی سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی تعریف

بنی گالہ تجاوزات بارے کیس،چیف جسٹس کی سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی تعریف
December 4, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز ) بنی گالہ تجاوزات سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے  سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی تعریف کرتے ہوئے کہا جو انصاف کیلئے  کھڑا ہو اسے عہدے سے ہٹا دیا جاتا ہے،عدالت نے  عمران خان کا گھر ریگولر ہونے سے متعلق پیشرفت طلب کرلی۔ بنی گالہ تجاوزات کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ  جو انصاف کیلئے کھڑا ہو عہدے سے ہٹا دیا جاتا ہے، حکومت نے شاید نیئر رضوی کو سچ بولنے پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے عہدے سے ہٹایا ، ،، کیا تعمیرات ریگولر کرنے میں تاخیر وزیراعظم کی وجہ سے ہے،بتائیں کس کس نے ریگولرائزیشن فیس جمع کرادی ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ  وزیراعظم کا گھر ریگولر ہونے میں کیا پیشرفت ہوئی؟، کیا انہوں نے درخواست دی؟، کیا ان کی وجہ سے  سے ریگولرکرنے میں تاخیر ہو رہی ہے؟۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نایاب گردیزی نے  عدالت کو آگاہ کیا کہ  کیس کی فائل مجھے تاخیر سے ملی،کچھ وقت دیں ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آگاہ کریں کس کس نے گھر ریگولر کرنے کیلئے رجوع کیا ،کس کس نے فیس جمع کرائی؟،آپ فائل دیکھ لیں وقفہ کے بعد کیس کو دوبارہ سنیں گے ۔