Tuesday, April 30, 2024

بلوچستان عوامی پارٹی کے ایم پی اے محمد خان طور جعلی ڈگری رکھنے پر نااہل قرار

بلوچستان عوامی پارٹی کے ایم پی اے محمد خان طور جعلی ڈگری رکھنے پر نااہل قرار
April 10, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے ایم پی اے محمد خان طور جعلی ڈگری رکھنے پر نااہل قرار دے دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری معاملے پر محمد خان طور کو نااہل قرار دے دیا۔

 الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ سنا دیا۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی محمد خان طور جعلی ڈگری معاملے پر نااہل قرار دے دئیے گئے۔

محمد خان طور بلوچستان عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر پی بی 4 لورالائی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے فیصلہ سنایا۔ الیکشن کمیشن بی اے پی کے محمد خان طور کو 63 ون ایف کے تحت نااہل کیا۔