بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نورمحمد پی بی 6سے کامیاب ، غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج
کوئٹہ ( 92 نیوز ) بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نور محمد نے پی بی 6 سے کامیابی حاصل کرلی ۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق نور محمد نے پی بی 6 میں 20ہزار 365 ووٹ حاصل کئے جب کہ ان کے مخالف ایم ایم اے کے امید وار محب اللہ 18ہزار 846 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔
حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 491 ہے ۔