بلاول بھٹو نے وائس ووٹ سے بجٹ منظوری غیر قانونی قرار دیدی
اسلام آباد (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وائس ووٹ سے بجٹ منظوری غیر قانونی قرار دیدی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ، اُنہوں نے کھڑے ہوکر وائس ووٹ کو چیلنج کیا لیکن اسپیکر نے اسے نظر انداز کیا، چیلنج ہونے پر گنتی کرانا اسپیکر کا فرض ہوتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ، اسپیکرنےاسمبلی کے ووٹ کے حق پر ڈاکا ڈالا، اسپیکر کو خط لکھا ہے انہوں نے جواب نہ دیا تو یہ انتہائی غیرقانونی اقدام ہوگا۔