Friday, September 20, 2024

برطانیہ : شدید برفباری کے باعث سکول اور ایئرپورٹس بند ،سڑکیں بلاک

برطانیہ : شدید برفباری کے باعث سکول اور ایئرپورٹس بند ،سڑکیں بلاک
March 4, 2016
  لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ میں شدیدبرفباری کے باعث اسکول اور ایئرپورٹس بندہونے اورسڑکیں بلاک ہونے سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہےآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سردی کی شدت برقراررہنے کی پیش گوئی  کردی گئی۔ تفصیلات کےمطابق برطانیہ میں طوفانی برفباری نے نظام زندگی درہم برہم کردیاہےبرفباری نے موسم بہارمیں موسم سرماکاسماں پیداکردیا برطانوی میڈیاکے مطابق برفباری سے سب سے زیادہ  نارتھ یارک شائر،اسٹیفرڈشائراورکامبریاکے علاقے سب سے زیادہ متاثرہوئے ہیں۔ رن وے پربرفباری کے باعث لیڈزائیرپورٹ کئی گھنٹوں تک بندرہاجس کے باعث متعددپروازیں منسوخ ہوئیں  متاثرہ علاقوں میں سیکڑوں اسکول بنداورسڑکیں بلاک ہیں جس کے باعث شہری گھروں میں محصورہوکررہ گئے ہیں۔ برطانوی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سردی کی شدت برقراررہنے کاامکان ہے ۔