Tuesday, April 30, 2024

برطانیہ آٹھ دہائیوں بعد ڈیوس کپ کا فاتح

برطانیہ آٹھ دہائیوں بعد ڈیوس کپ کا فاتح
November 30, 2015
برسلز (ویب ڈیسک) بلجیم کے ڈیوڈ گوفن کی برطانیہ کے اینڈی مرے کے ہاتھوں شکست‘ برطانیہ نے اناسی برس بعد ڈیوس کپ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق بلجیم کے شہر گھینٹ میں ہونے والے مقابلے میں مرے نے چھ تین‘ سات پانچ اور چھ تین سے کامیابی حاصل کر کے اپنی ٹیم کو بیسٹ آف فائیو میں تین ایک سے برتری دلائی۔ اس طرح برطانیہ اب تک یہ ٹائٹل دس بار جیت چکا ہے جبکہ مرے نے ومبلڈن‘ یو ایس اوپن اور اولمپک گیمز کے بعد ڈیوس کپ بھی اپنی ٹرافیوں میں شامل کر لیا ہے۔ پانچ برس میں برطانیہ کی ٹیم کے کپتان لیون سمتھ نے ٹیم کو اوسط درجے سے صف اول کی ٹیم بنا دیا ہے۔ انیس سو چھتیس کے بعد برطانیہ کی ڈیوس کپ میں یہ پہلی کامیابی ہے۔