برطانوی ڈاکٹر نواز شریف کو شدید بیمارقرار دینے سے ہچکچا رہے ہیں، فواد چودھری
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنی ہی پنجاب حکومت پرسوال اٹھا دیے، کہتے ہیں برطانوی ڈاکٹر نواز شریف کوشدید بیمارقراردینے سے ہچکچا رہے ہیں، اس کا ایک مطلب یہ ہے کہ پنجاب حکومت نے جومیڈیکل ٹیسٹ کروائے وہ مشکوک تھے۔
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1232155901219557376?s=20
سوشل میڈیا پراپنے ٹوئٹرپیغام میں فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آخر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس برطانیہ سے کیوں نہیں بھجوائی جارہیں؟ بظاہراس کی ایک ہی وجہ ہے کہ برطانیہ میں ہونیوالے ٹیسٹ پاکستان میں ہونیوالے میڈیکل ٹیسٹ سے مختلف ہیں۔ان حالات میں پنجاب حکومت کو ایک انکوائری بٹھانی چاہیے۔ کمیٹی محکمہ صحت، لیبارٹری اورڈاکٹرصاحبان کی شریف خاندان سے ملی بھگت کے معاملے کا جائزہ لے اور عوام کے سامنے مکمل حقائق رکھے۔
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1232168508370362369?s=20
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں یوٹیلیٹی اسٹور کھولنے پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہر وقت تنقید کے موڈ میں رہنا صحت کیلئے اچھا نہیں، یوٹیلیٹی سٹور پیپلز پارٹی کے دور سے پارلیمنٹ لاجز میں موجود ہے۔ کہتے ہیں کہ سہولت سے لاجز کے ملازمین، ڈرائیورز، سیکرٹریٹ ملازمین اور دیگر کم آمدنی والے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں، ملازمین کی سہولت کی وجہ سے یوٹیلیٹی اسٹور کوبند نہیں کیا۔