Tuesday, April 30, 2024

برطانوی وزیر تجارت خواتین کوغیر اخلاقی میسجز بھیجنے پر مستعفی

برطانوی وزیر تجارت خواتین کوغیر اخلاقی میسجز بھیجنے پر مستعفی
July 15, 2018
لندن (92 نیوز) خواتین کو غیر اخلاقی میسجز بھیجنا مہنگا پڑ گیا۔ برطانوی وزیر تجارت اینڈریوگرفتھس کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔ برطانوی وزیرتجارت اینڈریوگرفتھس پر خواتین کو غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے کے الزامات تھے جسے تسلیم کرتے ہوئے انھوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اینڈریوگرفتھس نے کہا کہ ان کی اس حرکت پر وزیراعظم ٹریزا مے اور حکومت کو شدید شرمندگی کاسامنا کرنا پڑا ، وہ اپنی اہلیہ، خاندان اور ووٹرز سے معافی مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اس رویے میں بہتری کیلئےماہرین کی مدد حاصل کریں گے۔ اینڈریوگرفتھس وزیراعظم ٹریزامے کے چیف آف سٹاف بھی رہ چکے ہیں۔