Tuesday, April 30, 2024

برطانوی عدالت نے روانڈا کے گرفتار انٹیلی جنس چیف کو ضمانت پر رہا کر دیا، کیرنزی کرائیکے کا قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

برطانوی عدالت نے روانڈا کے گرفتار انٹیلی جنس چیف کو ضمانت پر رہا کر دیا، کیرنزی کرائیکے کا قانونی جنگ لڑنے کا اعلان
June 26, 2015
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی عدالت نے روانڈا کے گرفتار انٹیلی جنس چیف کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ انہوں نے جنگی جرائم کے الزام میں سپین کے حوالے کئے جانے کیخلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ کیرنزی کرائیکے کو سپین کی درخواست پر ہیتھرو ائیر پورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اپنی ضمانت منظور ہونے پر کیرنزی کرائیکے کا کہنا تھا عدالتی فیصلے سے انصاف کی فتح ہوئی ہے۔ عدالت میں پیشی پر ان کے حامیوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی اور ضمانت منظور ہونے پر انہوں نے خوشی میں رقص کیا اور فتح کے نشان بنائے۔ کرائیکے نے ہسپانوی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کو غیرقانونی قرار دیا۔ کہتے ہیں اس سے ہسپانوی فیصلے کی قلعی کھل گئی ہے۔ کیرنزی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ سپین کی تحویل میں دیئے جانے پر تیار نہیں۔ انہیں دو دن پہلے ہیتھرو ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ کرائیکے کی پیروی سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کی اہلیہ چیری بلیئر نے کی۔ عدالت نے دس لاکھ پونڈ کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے اور کرائیکے کو اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔