Thursday, September 19, 2024

برطانوی شہزادے ہیری کی مداحوں سے ملاقات

برطانوی شہزادے ہیری کی مداحوں سے ملاقات
April 7, 2015
سڈنی (ویب ڈیسک) برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے عارضی طور پر آسٹریلوی ڈیفنس فورس میں فرائض انجام دینا شروع کر دئیے۔ آسٹریلین وار میموریل میں فرائض انجام دینے کے بعد شہزادہ ہیری نے پرجوش مداحوں سے ملاقات کی اورایک ننھے مداح سے تو خوشی سے ہاتھ پر ہاتھ مارا۔ برطانوی فوج میں کیپٹن ویلزکے نام سے مشہورشہزادہ ہیری آسٹریلوی فوج کے ڈارون، سڈنی اور پرتھ میں تعینات فوجی دستوں میں خدمات سرانجام دیں گے۔ شہزادہ ہیری آسٹریلوی فوج میں عارضی تعیناتی کے دوران بش پیٹرول، ہوابازی کی سرگرمیوں اور دیگر عسکری مشقوں میں حصہ لینگے۔