Tuesday, April 30, 2024

برساتی نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث کراچی کی گلیاں اور بازار پانی میں ڈوبے رہے

برساتی نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث کراچی کی گلیاں اور بازار  پانی میں ڈوبے رہے
July 12, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں مون سون کی پہلی بارش نے بلدیاتی اداروں کے دعوے کھوکھلے ثابت کردیے ، برساتی نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث گلیاں اور بازارپانی میں ڈوبے رہے  اور بدانتظامی نے رحمت کو زحمت بنادیا تھا ۔۔

رواں ماہ مون سون کے دوسرے اسپیل سے پہلےبھی نالوں کی صفائی نہیں کی جاسکی  اور گجر نالہ آج بھی کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے  جبکہ پی ای سی ایچ ایس کا نالہ بھی بلدیاتی اداروں کی نظروں میں نہیں آسکا ۔

کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے صرف دکھاوے کیلئے صفائی کی جاتی ہے  اور بارشوں کے دوران پانی گھروں میں آجاتا ہے ۔

پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے کہا کہ نالوں کی  صفائی کے نام پر مال بٹورا جارہا ہے ۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے بھی سندھ حکومت اور  میئر کراچی پر نالوں کی صفائی کے نام پر شفافیت پر  سوال اٹھادیا  ۔

کراچی میں رواں ماہ ہونے والے بارش سے قبل نالوں کی صفائی کے دعوے تو بہت کیے گئے تھے  لیکن

بلدیاتی اداروں کی نااہلی نے سارا شہر پانی میں ڈبو  دیا تھا ۔