انور مجید کے دوران تفتیش انکشافات پر ایف آئی اے کا کھوسکی شوگر مل پر چھاپہ
بدین (92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں انور مجید کے دوران تفتیش انکشافات پر بدین میں کھوسکی شوگر مل پر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا ۔ رینجرز نے شوگر مل کو گھیرے میں لے لیا۔
ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر مختلف دستاویزات کی جانچ پڑتال شروع کر دی۔مل کے انتظامات آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید سنبھالتے تھے۔
مل کے مینجرز سمیت دیگر افراد کے بیانات قلمبند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کارروائی سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید کے دوران تفتیش انکشافات پر کی گئی۔
شوگر مل کا ڈیجیٹکل ریکارڈ قبضےمیں لے لیا گیا ہے۔ کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، ہارڈ ڈسک قبضےمیں لی گئی ہیں۔ بنک کی ٹرانزیکشن، شوگرمل کی ٹرانزیکشن سمیت دیگراہم ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔