بجٹ میں صرف نمبر آگے پیچھے کئے گئے، سراج قاسم تیلی
کراچی (92 نیوز) صنعتکار رہنماء سراج قاسم تیلی نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں صرف نمبر آگے پیچھے کئے گئے۔
صنعتکار رہنماء سراج قاسم تیلی نے وفاقی بجٹ کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو سہارا دینے کیلئے کوئی خاص اقدام نہیں ہوئے، عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے قرض کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کا فائدہ بھی صنعتکاروں کو نہیں دیا گیا۔
سراج قاسم تیلی کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے صنعتیں ویسے ہی زوال کا شکار ہیں، لاک ڈاون کی وجہ سے خسارہ بڑھا ہے، یہ بجٹ صنعتکاری میں اضافے کا باعث نہیں بنے گا۔