بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کیا جائیگا : میاں محمود الرشید
لاہور(92نیوز)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف کل پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کیا جائے گا اورعلامتی دھرنا بھی دیا جائے گا۔
بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف مذمتی قرار داد بھی جمع کروائی جائے گی۔